• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افراد باہم معذوران کیلئے اسمبلی کی نشست مخصوص کی جائے، کنونشن

کوئٹہ(پ ر)سماجی تنظیم’’سی آئی پی‘‘کے زیر اہتمام کنونشن کی قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ ہم معذور نہیں مختلف ہیں ہمیں ہمدردی نہیں عالمی اور ملکی سطح پر دئیےگئے حقوق دئیے جائیں،افراد باہمی معذوران،خواتین باہمی معذوران ،ٹرانس جنڈر سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے،صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستیں دی جائیں،5فیصد ملازمتوں کے کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،معاشرے کو مختلف لوگوں کے لیے فرینڈلی بنانے کے لیے بنائے گئے نیٹ ورک سی آئی پی کے زیر اہتمام بوائے سکاوٹس ہیڈکوارٹر میںکنونشن ہوا جس میں بی این پی مینگل کے ارکان اسمبلی احمد نواز بلوچ،ثنابلوچ، پاکستان پاورٹی فنڈ کے طاہر ملک،ثنا درانی،سی پی ڈی ای کے نصراللہ بڑیچ،ریاض بلوچ،ضیا خان،شازیہ بتول،کرامت خان،جہانگیر ترین،سمیت سول سوسائٹی اور سرکاری محکموں کے آفیسرزنے شرکت کی،اپنے خطاب میں رکن اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا کہ معاشرے کے نظام کو کرپشن ،اقربا پروری رشوت نا انصافی کی طرف دھکیلنے والے حکمران بیوروکریسی معذور ہے افراد باہمی معزوران معزور نہیں دوسروں سے مختلف ہیں۔میں نے اسمبلی سے افراد باہمی معذوران کے لیے ماہانہ ظیفہ دینے کی قراداد منظور کرائی مگر تمام نطام کو جام کرنے والی حکومت نے اس پر عمل نہیں کیا،آئندہ اجلاس میں یہاں پاس کی جانے والی قراردادوں کو ہائی لائٹ کروں گا،رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ہمارے نظام میں عملی جدوجہد کے بغیر کسی کو بھی حقوق نہیں دئیے جاتے،آپ لوگوں کی عملی جدوجہد کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں کنونشن میں پینلسٹوں نے موجودہ صورتحال ،مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں،کنونشن میں افراد وخواتین باہمی معذورا ن کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
تازہ ترین