• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیلگو اداکار مہیش بابو پسندیدہ اداکار ہیں، دپیکا پڈوکون

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے پسندیدہ اداکار کا نام سن کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔دیپیکا پڈوکون بولی وڈ کی سب سے پسندیدہ اور کامیاب اداکارہ ہیں، لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی دیپیکا پڈوکون نے اپنے پسندیدہ اداکار کا نام بتاکر مداحوں کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون سے سال 2017 میں ان سے ان کے پسندیدہ اداکار کے بارے پوچھا گیا تھا جس کے جواب میں اداکارہ نے تیلگو اداکار مہیش بابو کا نام لیا تھا۔دیپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ تیلگو اداکار مہیش بابو ان کے پسندیدہ اداکار ہیں اور وہ ان کے ساتھ اسکرین پر کام بھی کرنا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ مہش بابو کو ساتھ انڈین فلم انڈسٹری سمیت بولی وڈ میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے اور ان کا شمار کامیاب اور معروف اداکاروں میں ہوتا ہے۔

تازہ ترین