• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

ممبئی ( آن لائن ) بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کے بچوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بولی وڈ اداکار کمال راشد خان نے کہا کہ مجھے ذرائع نے بتایا ہے کہ آرین خان کی گرفتاری کے بعد شوبز انڈسٹری کے معروف شخصیات کے بچے ملک چھوڑنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معروف شخصیات کے بچوں کا ماننا ہے کہ اگر آرین خان کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین