• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سمیت 9 افسران کے تبادلے

کراچی( اسد ابن حسن) ایف آئی اے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ سلطان علی خواجہ سمیت 9 سائبر کرائم سرکل کے افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ سلطان علی خواجہ کا تبادلہ فوری طور پر پر ایف آئی اے سندھ بلوچستان سے کرکے ان کی خدمات واپس سندھ پولیس کو تقویض کردی گئی ہیں ۔دوسری طرف سائبر کرائم کے 8 افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر احمد ضعیم کو قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔ فارنسک ایکسپرٹ توقیر احمد جدون کو انچارج سی سی آر سی کوئٹہ اور قائم مقام انچارج گوادر۔ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خان کو انچارج سی سی آر سی کراچی۔ڈپٹی ڈائریکٹر رب نواز کو انچارج سی سی آر سی لاہور۔ڈی ڈی طاہر خان کو انچارج سی سی آر سی پشاور۔فصیح الرحمن کو سی سی آر سی سکھر کا قائم مقام انچارج۔عمران حیدر کو راولپنڈی کے سی سی آر سی کا انچارج اور وہاب احمد کو ایبٹ آباد کا قائم مقام انچارج تعینات کیا گیا ہے۔

تازہ ترین