• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، 1300 تا 2500 سی سی گاڑی رجسٹریشن فیس ایک روپے کا اعلامیہ

پشاور(نامہ نگار) خیبرپختونخو احکومت نے صوبے میں 1300سی سی سے2500 سی سی تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے کرنے کا باقاعدہ طور پر اعلامیہ جاری کردیاہے،اگلے مہینے سے گاڑیوں کے یونیورسل نمبر جاری ہونگے ، قبائلی اضلاع میں بھی ایکسائز دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے حالیہ بجٹ میں صوبے میں 1300 سی سی سے2500 سی سی انجن تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا جمعرات کو اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین