• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین اسٹرٹیجک شراکت خطے کے استحکام کیلئے اہم، آرمی چیف


کراچی (نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری اور دفاعی اشتراک خطے میں استحکام کیلئے اہم ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی ایئرڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا اور اس دوران چین ساختہ ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم (ایچ آئی ایم ڈی اے ایس، ایچ کیو نائن پی) پاکستان آرمی ڈیفنس میں شامل کیا گیا۔ 

بیان میں کہا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے ایئر ڈیفنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہائی ٹیک سسٹم کی شمولیت سے پاکستان کا فضائی دفاع بڑھتے ہوئے خطرات کے حوالے سے ناقابل تسخیر ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اور پاک فوج کے ایئر ڈیفنس کے درماین مثالی تعلق ہے جس نے ملک کے فضائی دفاع کو غیرمعمولی بنادیا ہے۔ اس موقع پر کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو اسٹرٹیجک ہتھیاروں کے نظام کے بارے میں بریفنگ دی۔ 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایچ آئی ایم اے ڈی ایس پاکستان کی فضائی سرحدوں کے تحفظ کو مثالی بنائے گا کیونکہ یہ سسٹم مکمل طور پر ڈیجیٹائزڈ نظام سے جڑا ہوا ہے۔

تازہ ترین