• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس چنا ب نگرکی تیاریوں کے سلسلہ میں مشاورت

لاہور(خبر نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مبلغین ومنتظمہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہو ا ۔اجلاس میں دوروزہ سالانہ آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی تیاری کے حوالہ سے طویل مشاورت ہوئی۔ اجلاس کی صدارت مولانامحمداسحاق نے کی ۔ مو لانامحمداسماعیل شجاع آباد ،مولاناغلام مصطفیٰ، مولاناتوصیف احمد، مولانا عزیزالرحمن ثانی مولانافقیراللہ اختر، مولانا عبدالحکیم مولانامحمدخبیب مولانا عبدالستار گورمانی مولاناعبدالرزاق مجاہد ،مولانامحمداقبا مولانا محمدعارف شامی مولانا خالدعابد ،مولاناخالدمیر ،مولانامحمدطارق اوردیگر نے شرکت کی۔ مرکزی ناظم تبلیغ مولانامحمداسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ گذشتہ40سالوں سے آل پاکستان دوروزہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگرمسلم کالونی میں منعقدہورہی ہے۔ جس میں ہرسال شرکاء میں اضافہ ہورہاہے۔اکابرین کی اخلاص کی برکت ہے کہ اجتماع کوقبولیت عامہ وتامہ حاصل ہورہی ہے۔مولانامحمداسماعیل شجاع آبادی نے مبلغین کرام کی کانفرنس کی تیاری کیلئے پنجاب کے مختلف اضلاع وتحصیلوں میں تشکیل کی۔ کانفرنس میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین ومشائخ عظام و مکاتب فکر کے مرکزی اکابرین کی شرکت اتحاد امت کامظہرہوگی۔ اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان مرحوم کی درجات بلندی کیلئے خصوصی دعاکی گئی ۔
تازہ ترین