• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی اصل وجہ سابقہ دور میں لئے گئے قرض ہیں، اختر ملک

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک نے کہاہے کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہاہوں میرے دروازے ہروقت عوام کی خدمت کیلئے کھلے ہیں عوام کومہنگائی سے بچائیں گے مہنگائی کی اصل وجہ سابقہ دور میں عوام کے نام پرلئے گئے قرض ہیں جس کی جب بھی قسط اداکی جاتی ہے قومی خزانہ سے ڈالرزکے ذخائرکم ہوجاتے ہیں ہم مہنگائی کوکنٹرول کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں جس میں جلدکامیاب ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار عوامی کھلی کچہری کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے مزیدکہاکہ پی پی 219کی ہریونین کونسل میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جس سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے اگلا سال بلدیاتی الیکشن کاسال ہے جس کے بعد مزیدعوامی مسائل ان کی دہلیزپرحل ہونگے ۔

تازہ ترین