• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف اسٹیشنوں پر 9 ٹرینوں کے سٹاپ ختم کر دیئے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے موسم سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیاہے جوآج 15 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ملت ایکسپریس کو جہانیاں اور دنیاپور ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ جبکہ مختلف اسٹیشنوں پر اپ اینڈ ڈاؤن کی 9 ٹرینوں کے سٹاپ ختم کردیئے گئے ۔ سٹاپ ختم ہونے والی ٹرینوں میں خیبر میل کا خیرپور ریلوے اسٹیشن، بہاالدین زکریا ایکسپریس کا سرہاری ریلوے اسٹیشن ، اٹک پسنجر کا سوہان برج ریلوے اسٹیشن ،جنڈ پسنجر کا کنجور ریلوے اسٹیشن ، موہنجوداڑو پسنجر کا انڑپور، بڈھا پور، گوپانگ، کھنوٹ، منجند، سن، بوبک روڈ، خداآباد، کے نام شامل ہیں۔
تازہ ترین