• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جماعت اہل سنت کے زیراہتمام سالانہ جلوس و جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی جماعت اہل سنت ملتان کے زیراہتمام سالانہ جلوس و جلسہ جشن عید میلادالنبیﷺ کی تیاری کے سلسلہ میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺکمیٹی ، عہدیداران نوجوانان اہل سنت ملتان و عہدیداران تنظیمات میلادالنبی ﷺکا مشترکہ اجلاس ہوا ،جس کی صدارت سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی مجددی نے کی ،مرکزی جماعت اہل سنت ملتان کے ناظم اعلیٰ زاہدبلال قریشی نے کہا کہ جلوس جشن عیدمیلادالنبی ﷺ 12 ربیع الاول کو صبح 8 بجے خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ سے نکلے گا جو دوپہر 1 بجے چوک گھنٹہ گھر پر اختتام پزیر ہوگا ۔جبکہ 50 واں سالانہ جلسہ جشن عیدمیلادالنبی ﷺ 13 ربیع الاول کو بعد نماز عشاءجامع مسجد پھول ہٹ چوک بازار میں ہوگا۔ اجلاس میں دونوں پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ۔
تازہ ترین