• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مظالم کیخلاف آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال اور بلیک آؤٹ


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے جبکہ اس موقع پر بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کے قتلِ عام کی اقوامِ متحدہ کی زیرِ نگرانی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج ہڑتال کی کال کُل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جبکہ دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔

حریت کانفرنس نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں اور شام 7 بجے سے رات 9 بجے تک مکمل بلیک آؤٹ کریں۔

بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔

تازہ ترین