• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماجد جہانگیر کی صدر اور وزیراعظم سے امداد کی اپیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کلاسک مزاحیہ پروگرام ففٹی ففٹی کے معروف اداکار ماجد جہانگیرکسمپرسی کی حالت میں بے یارو مددگار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ماجد جہانگیر نے صدر اور وزیراعظم پاکستان سے مالی امداد کی اپیل کردی ہے۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف حکومت نے میری امداد کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز تو دیاگیا لیکن میری مالی امداد نہیں کی گئی۔ میں نے 50 سال ٹی وی کےلیے خدمات سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ میری دوائیں،علاج، بلز اور دیگراخراجات زیادہ ہیں۔ مجھے 11زبانیں آتی ہیں اورسندھی زبان میں بہت ڈرامے کیے۔ حکومت میری دادرسی کرے اور مالی تعاون فراہم کرے۔

ماجد جہانگیرنے چار پاکستانی فلموں اور پینتیس سے زائد اسٹیج شوز اور ریڈیو ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ماجد جہانگیر گزشتہ کئی برس سے فالج کے مرض میں مبتلا ہیں۔ فالج کے مرض کی وجہ سے وہ کچھ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

دل لگی سے مزید