• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں جاری مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بولی وڈ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، شتروگھن سنہا

ممبئی(پی پی آ ئی) بولی وڈ کے معروف ادا کار شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ آریان خان کی گرفتار ہ رخ خان کی شہرت اور نام کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شسترگھن سنہا نے آریان کو ضمانت نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ یہاں نشانہ آریان نہیں شاہ رخ خان ہیں۔شتروگھن سنہا نے مزید کہا کہ ملک میں جاری مسائل اور بڑے سیاسی موضوعات سے توجہ ہٹانے کے لیے بولی وڈ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ لوگ اصل مسائل کو بھول جائیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت پر فیصلہ بیس اکتوبر تک کے لیے محفوظ کر لیا گیا ہے۔تقریباً دس دن پہلے نیشنل نارکوٹکس بیورو کی جانب سے ایک کروز پارٹی میں منشیات کے استعمال پر گرفتاری کے بعد سے آرین کی ضمانت کی درخواست پہلے بھی دو بار ملتوی ہوئی اور اب ضانت کا فیصلہ بیس اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

تازہ ترین