• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان میں اکثرت حاصل ہے، تحریک عدم اعتماد آنے پر اصل نمبر سامنے آجائیں گے، جام کمال

کوئٹہ (آن لائن/نمائندہ جنگ )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ وزیراعظم اور صوبائی حکومت ایک پیج پر ہے جس تحریک میں پی ڈی ایم شامل ہو وہاں وزیراعظم ہماری حمایت کرینگے۔

سیاست میں سیکوئیل چلتے رہتے ہیں بلوچستان کے ایوان میں ہمیں اکثریت حاصل ہے جب تحریک عدم اعتماد آئے گی تب اصل نمبر سامنے آجائیں گے۔

 پارٹی یا اتحادیوں کی اکثریت کھود ی توخود چلاجاؤں گا باپ پارٹی کے4لوگ وزیر اعلی بننا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ایوان میں ہمیں اکثریت حاصل ہے تاہم میں استعفی نہیں دے رہا جب تحریک عدم اعتماد آئے گی تب اصل نمبر سامنے آجائیں گے۔

تازہ ترین