• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کی مزار قائد کے سامنے جلسے کی تیاریاں، آخری مراحل میں داخل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے پولیس حکام سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیکورٹی پلان کو اس طرح مرتب کیا جائے کہ عوام کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ یہ بات انھوں نے پولیس اورضلعی انتظامیہ کے ساتھ 17 اکتوبر کو باغ جناح میں ہونے والے جلسہ عام کے لئے سیکورٹی پلان کیلئے منعقدہ اجلاس میں کہی۔ تفصیلات کے مزار قائد کے سامنے پنڈال سجانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، اسٹیج سے جلسہ گاہ میں داخلے اورشرکت کیلئے آنے والوں کی سیکورٹی سے گاڑیوں کی پارکنگ تک تمام انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔پولیس اورضلعی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں 17 اکتوبر کو باغ جناح میں ہونے والے جلسہ عام کیلئے سیکورٹی پلان، ٹریفک پلان، پارکنگ پلان سمیت دیگرامورطے کرلیے گئے ہیں۔

تازہ ترین