• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال‘شادی شدہ خاتون سے زیادتی‘ ملزمان فرار‘ مقدمہ درج

چکوال (این این آئی)چکوال میں تھانہ صدر کے قصبہ اوڈھروال میں ملزمان نے رکشہ کے انتظار میں کھڑی شادی شدہ خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنایا اورفرار ہوگئے۔پولیس نے تلہ گنگ کے علاقے میں خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ،،متاثرہ خاتون نے بیان میں کہا کہ 3ملزمان نے اسلحہ کے زورپرزیادتی کی۔دوسری جانب چکوال کے مختلف علاقوں میں مبینہ زیادتی کے 2 اور واقعات پیش آئے، ذرائع کے مطابق صدر چکوال کے قصبہ بہکڑی میں اسامہ نامی نوجوان نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے اسلحہ کے زور پر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔دوسرے واقعہ میں تلہ گنگ میں دیور نے چار ماہ تک بھابھی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تازہ ترین