سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ننھی سی بچی کو سیکیورٹی اہلکار سے خالہ سے ملنے کے لیے اجازت لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایئر پورٹس پر سیکیورٹی کو ہر ممکن یقینی بنایا جاتا ہے مگر یہ حساس معاملات بچے کہاں سمجھتے ہیں۔
بچوں کی معصوم حرکتوں پر تو سب ہی کے دل پگھل جاتے ہیں پھر وہ چاہے ماں ہو یا سیکیورٹی پر معمور کوئی پولیس اہلکار، ہر کوئی ننھی خواہشات پر ہاں بول دیتا ہے۔
اس کی ہی ایک مثال قطر کے ایئرپورٹ پر دیکھی گئی جو کہ اس وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے، وائرل ویڈیو میں ایک ننھی سی بچی ایئر پورٹ پر بھاگتی ہوئی آتی ہے اور سیکیورٹی اہلکار سے اجازت لیتی ہے کہ اُسے اپنی خالہ سے ملنا ہے۔
سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے اس پری کو فوراً اجازت مل جانے پر وہ بھاگتے ہوئے بیرون ملک جانے والی اپنی خالہ سے جا کر لپٹ جاتی ہے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔