• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل ڈرون حملہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو امریکا منتقلی کی پیشکش

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) امریکا نے کابل میں ہونیوالے ڈرون حملے میں 10افراد کی ہلاکت پر متاثرین کو معاوضے کی پیشکش میں یہ ترغیب بھی شامل ہے کہ اگر متاثرین کے اہلخانہ امریکا منتقل ہونا چاہیں تو انہیں منتقل کیا جائیگا، امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالوں کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کیلئے تیار ہیں، ہم امریکی محکمہ خارجہ کیساتھ ملکر اس معاملے پر بھی کام کر رہے ہیں، امریکا نے کابل میں ڈرون حملے میں داعش کے دہشتگرد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا، حملے میں کوئی دہشتگرد ہلاک نہیں ہوا تھا اورمرنے والے تمام افراد عام افغان شہری تھے جس میں بچے بھی شامل تھے، امریکا نے حملے میں معصوم افراد کی ہلاکت پر معذرت کرتے ہوئے غلطی کا اعتراف کیا تھا ۔

تازہ ترین