• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری نگر (اے ایف پی) بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں طالبان کا خطرہ ہے جب کہ واشنگٹن کے ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیائی امور کے ماہر مائیکل کیوگلمین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے نئے حکمران کشمیر میں بدامنی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے رواں ہفتے عالمی رہنمائوں کو طالبان سے متعلق پریشانی سے آگاہ کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ جب کہ بھارتی افواج نے کشمیری مجاہدین کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پاک۔بھارت سیز فائر لائن کے قریب کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور اب تک 40 کے قریب افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بھارت نے اب تک کھل کر اس تشدد کی ذمہ داری طالبان پر نہیں ڈالی ہے۔ نریندی مودی نے رواں ہفتے روم میں ہونے والی جی۔20 کانفرنس میں کہا ہے کہ افغانستان کو شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بننے سے بچانے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں کرنا ہوں گی۔

تازہ ترین