• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برسلز ( نیوز ڈیسک) یورپی یونین نے برطانیہ کو شمالی آئرلینڈ سے برآمدات پر چھوٹ دینے کی پیش کش کردی۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق یورپی کمیشن کے نائب صد ر ماروز سیف کو وف نے پریس کانفرنس میں شمالی آئرلینڈ سے متعلق 80فیصد تک چھوٹ دینے کی پیش کش کی۔ واضح رہے کہ برسلز کی طرف سے یہ اقدامات برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے معاہدے کے تناظر میں کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی کمیشن اس بات پر آمادہ نہیں ہے کہ لندن حکومت کے مطالبے کے مطابق شمالی آئرلینڈ کے لیے علاحدہ سے تجارتی ضوابط طے کیے جائیں۔
تازہ ترین