• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، عمران خان کے پرانے بیان کی ویڈیو وائرل

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم عمران خان کا ماضی میں دیا گیا مہنگائی سے متعلق ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے،وزیراعظم نے ماضی میں کہا تھا کہ جب بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھ جائیں کہ آپ کا وزیراعظم چور ہےتاہم اب ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد اس بیان کو شیئر کرتے ہوئے اپنے تبصرے پیش کررہی ہے۔ن لیگ کے دورِ حکومت کا ایک اور ویڈیو کلپ بھی وائرل ہورہا ہے جب عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر کہا تھا کہ جب عوام پر ٹیکس لگاتے ہیں تو غربت بڑھ جاتی ہے، عوام پر جتنا ٹیکس لگتا ہے قوم اتنی ہی غریب ہوتی ہے۔عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عوام پر جتنا ٹیکس لگتا ہے، اتنی ہی اس کی قوتِ خرید کم ہو جاتی ہے لیکن صرف ایک طبقہ امیر ہوتا ہے۔

تازہ ترین