• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پیٹرول 105 روپے لیٹر ہوگیا، عوام کی دہائیاں

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے،بیشتر شہروں میں پیٹرول 100روپے کی حدود پار کرگیااور نئی قیمت 105 روپے 49پیسے ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں چڑھاؤ جاری رہنے کے دوران بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتے کے روز مسلسل تیسرے دن 35 روپے 35پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔

دارالحکومت نئی دہلی میں آج پیٹرول 35 پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر105.49 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.22 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے، اس سے قبل پیر کو مسلسل ساتویں دن پیٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔

اس کے بعد دو دن تک قیمتی برقرار رہیں لیکن اس کے بعد سے قیمتوں میں اضافہ کا دور شروع ہوگیا۔ اضافے کے بعد ممبئی میں پیٹرول 111اعشاریہ 43روپے اور ڈیزل 102اعشاریہ 15روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ 

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پیٹرول 114اعشاریہ 09روپے فی لیٹر اور ڈیزل 103اعشاریہ 40روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

تازہ ترین