• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سے مذاکرات کا اگلا دور واشنگٹن میں ہوگا، ذرائع وزارت خزانہ


عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ قرض پروگرام کی بحالی کے لیے امریکا میں مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور 18 اکتوبر کو واشنگٹن میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری خزانہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کریں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ضروری ہوا تو وزیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی واشنگٹن جاسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک نیویارک سے بذریعہ ویڈیو لنک بھی آئی ایم ایف سے مذاکرات کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے مثبت پیشرفت جاری ہے۔

تازہ ترین