• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں عرب اتحاد کے فضائی حملے، 165 حوثیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

ریاض (اے ایف پی) یمنی حکومت کے حامی عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتوار کے روز جنگ زدہ شہر معارب کے جنوب میں فضائی حملوں کے دوران 165حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا ہے ، عرب اتحاد نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ عبدیہ ڈسٹرکٹ میں بمباری کے دوران 10فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس علاقے میں تقریباً ایک ہزار حوثی باغی مارے گئے ۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق حوثی باغیوں کی ہلاکت کے دعووں کی آزادانہ زرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔ دوسری جانب حوثی باغیوں نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے معارب کے کئی اہم علاقوں پر کنٹرول کرلیا ہے جن میں عبدیہ بھی شامل ہے ۔

تازہ ترین