• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا، چینی مافیا قوم پر مسلط، چوروں کا ٹولہ ملک تباہ کررہا ہے، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر حکمرانوں کی نااہلی، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اوردیگر اشیاء کی قیمتوں سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف بیت المکرم مسجد تا حسن اسکوائر،گلشن اقبال مین یونیورسٹی روڈ پر ”عوامی احتجاجی مارچ“ منعقد ہوا، مارچ سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ،نائب امیرکراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈپٹی سکریٹریز کراچی عبد الرزاق خان،یونس بارائی،مذہبی رہنما علامہ اطہر مشہدی ودیگر نے بھی خطاب کیا، مارچ میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت آٹا اور چینی مافیا قوم پر مسلط ہے،چوروں کاٹولہ ملک کو تباہ کررہا ہے جب کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہم کرپشن ختم کررہے ہیں،حکومت کی جانب سے عوام پر مسلسل پیٹرول بم پھینکے جارہے ہیں اوراشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کیا جارہا ہے،بنیادی چیزوں پر ٹیکس لگا کر عوام کا جینا مشکل کردیا ہے،ہر ماہ منی بجٹ کے نام سے نیا ٹیکس لگادیا جاتا ہے، انہوں نے کہاکہ حکمران بتائیں کہ بجلی، گیس کی قیمتیں کیوں بڑھائی جارہی ہیں،جاگیردار اور سرمایہ داروں پر ٹیکس کیوں نہیں لگایا جاتا،پلی بارگین کے نام پر جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا ٹیکس معاف کردیا جاتا ہے۔

تازہ ترین