• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل کی جانب سے اداکار عمر شریف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے لیجنڈ اداکار عمر شریف کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد جون ایلیائ لان میں کیا گیا، تعزیتی ریفرنس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ،اراکین گورننگ باڈی،شوبز انڈسٹری،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر عمر شریف کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی،فلم میں بھارتی اداکار رضا مراد، انوپم کھیر، اکشے کمار،راجو شیرواستو،گلوکار دلیر مہدی، ریماخان اورزیبا علی نے عمر شریف کی یادیں تازہ کیں، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں اتنی بڑی تعداد میں عمر سے محبت کرنے والے لوگ یہاں موجود ہیں، عمر شریف بہت بڑا فنکار تھا،الیکشن کی وجہ سے بھی ہماری دوستی پر کوئی اثر نہیں پڑا،عمر شریف وہ فنکار تھا جس نے بنا ٹی وی فلم کے وہ شہرت حاصل کی جو کسی کو نہ نصیب ہوئی، انہوں نے کہاکہ عمر کے جانے کی یہ عمر نہیں تھی، آرٹس کونسل کے ایک گوشے میں عمر شریف کی تمام تصاویر، کیسیٹز، اور اس کی فلم کے پوسٹرز رکھے جائیں گے، آرٹس کونسل ایک تھیٹر فیسٹیول کرے گا جو عمر شریف کو خراجِ عقیدت پیش کرے گا، آرٹس کونسل کے نائب صدر اور سینئر اداکار منور سعید،عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے بھی اظہار خیال کیا ۔

تازہ ترین