• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان کی کامیابی میں پاکستانی اور بھارتی نژاد کرکٹرز نمایاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میزبان عمان کو پاپوا نیو گنی کے خلاف فتح دلوانے میں پاکستان اور بھارتی نژاد کرکٹرز نے اہم کردار ادا کیا۔5 ستمبر 1992 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے 29 سالہ عاقب الیاس سلہری نے اوپننگ کرتے ہوئے 43گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی ۔ عاقب الیاس کا ساتھ نبھایا بھارت کے شہر لدھیانہ سے آنے والے جتیندر سنگھ نے، انہوں نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دونوں نے مل کر ناقابل شکست رہتے ہوئے 131 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 10 وکٹوں سے فتح دلوائی۔

تازہ ترین