• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومینوز کرسمس پربرطانیہ، آئرلینڈ سے 8 ہزارڈرائیورز کی خدمات حاصل کرے گا

لندن (پی اے) ڈومینوز پیزا نے کہا ہے کہ وہ کرسمس کے موقع پر برطانیہ اور آئرلینڈمیں 8 ہزار سے زائد ڈرائیوروں کی خدمات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ فاسٹ فوڈ چین نے پچھلے ایک سال میں ہزاروں کارکنوں کو بھرتی کیا ہے تاکہ طلب کو پورا کیا جا سکے۔ تازہ ترین فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں گڈز وہیکل ڈرائیوروں کی کمی برطانیہ کی معیشت کو پریشان کر رہی ہے۔ ڈومینوز نے کہا کہ اس نے طویل المدتی امکانات پیش کئے ہیں کیونکہ 90 فیصد سے زیادہ سٹور منیجرز نےکچن میں یا ڈیلیوری ڈرائیور کے طور پر ہمارے ساتھ کام شروع کیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پیشکش پر زیادہ تر نوکریاں نہ صرف کرسمس کے لئے بلکہ مستقل ہیں۔ تاہم اس کے باوجود لیبرکو بھرتی کرنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس مہینے کے آغاز میں ملازمت کے متلاشیوں کی جانب سے عارضی اسامیوں کے لئے کی جانے والی تلاش کا حصہ 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 27 فیصد کم اور 2018 کی سطح پر 33 فیصد کم تھا۔ جون میں ڈومینوز نے کہا کہ وہ 5000 باورچیوں اور ڈیلیوری ڈرائیوروں کی خدمات حاصل کر رہا ہے، کیونکہ وبا کے دوران شامل ہونے والا عملہ کوویڈ پابندیوں میں نرمی کے بعد سابقہ ​​ ملازمتوں پر واپس چلا گیا۔ ڈومینو کے آپریشنز ڈائریکٹر نکولا فریمپٹن نے کہا کہ 2021 اپنے آغاز سے اب تک فرم کے لئے مصروف سال رہا ہے۔ہمارے ڈیلیوری ڈرائیور اس خدمت کے لئے بہت اہم ہیں جو ہم اپنے گاہکوں کو فراہم کرتے ہیں اور اپنے کاروبار کی کامیابی کے لئے ہم ان کی شمولیت کے لئے بے چین ہیں۔ اسی اثنا میں ڈومینوز نے کہا کہ 13 ویں ہفتہ سے 26 ستمبر تک فروخت 8.8 فیصد اضافے کے ساتھ 375.8 ملین پونڈز ہوگئی۔ سٹورز سے جمع کئے گئے آرڈرز میں 40.3 فیصد اضافہ ہوا اور اب یہ وبا سے پہلے کے 82 فیصدکی سطح پر ہیں۔ ڈومینوز نے کہا کہ وہ اس سال 30 نئے سٹورز کھولنے کے ہدف پر کام کر رہا ہے، حالیہ تجارتی مدت میں پانچ کھولے جا چکے ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ اس نے 13 ہفتوں کے دوران ہر منٹ میں سات پیزا فروخت کئے، یورو 2020 فٹ بال ٹورنامنٹ میں یوکرین کے خلاف انگلینڈ کے میچ کے دوران 3 جولائی کو آن لائن آرڈر 13 سیکنڈ پر پہنچ گئے لیکن اس نے یہ انتباہ بھی دیا کہ سپلائی چین کے مسائل اور بڑھتے ہوئے عملے کی تنخواہوں کا اثر ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ہم نے مزدوروں کی دستیابی اور خوراک کی قیمتوں میں افراط زر کے بارے میں عام دباؤ کے کچھ اثرات دیکھے ہیں، جن کی ہم اگلے سال تک توسیع کی توقع رکھتے ہیں لیکن ہماری عالمی معیار کی سپلائی چین سروس کی سطح کو برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے فعال، روک تھام کے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں کہ لاگت میں اضافہ محدود ہے۔
تازہ ترین