• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: کھانے پینے کی 14 اشیاء پر ٹیکس ختم، قیمتیں 40 فیصد کم، پاکستانی سرحد بند،وسط ایشیا سے خوراک کی ترسیل

چمن(نامہ نگار)افغانستان کی حکومت نے روز مرہ استعمال کے خوراکی اشیاء سمیت 14 چیزوں پر فوری ٹیکس ختم کرتے ہوئے تاجروں سے گھی، اٹا، چاول، چینی، چنا، لوبیا، پتی سمیت متعلقہ اشیاء کے قیمتوں کو 40 فیصد کم قیمت پر فروخت کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ 

پاکستان کیساتھ سرحدوں کی بندش کے بعد افغان تاجروں نے وسط ایشیائی ممالک سے آٹا، چینی اور گھی خریدنے کے کروڑوں ڈالر کے سودے کر لئے قازقستان اور ازبکستان سے گھی اور آٹے کی افغانستان ترسیل شروع بھی ہو گئی ہے۔

افغانستان کے وزیر خزانہ ہدایت اللہ بدری نے گزشتہ روز احکامات دیتے ہوئے کھانے پینے اور دیگر روز مرہ استعمال کے چیزیوں پر مختلف قسم کے ٹیکسز ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے تاجروں سے کہا گیا ہے کہ آٹا، چینی، گھی، چینی ، لوبیا، چائے کی پتی، دالیں سمیت 14 اشیاء کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی کی جائے۔

اس حکم کے بعد بڑے شہروں میں پہلے ہی روز بازاروں میں بیشتر خوراکی اشیا کی 40 فیصد کم قیمت پرفروخت پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے ،افغان وزیر خزانہ کیمطابق قیمتوں میںکمی نہ کرنےوالوں کےخلاف سخت کاروائی کیجائےگی۔

دوسری جانب پاکستان کیساتھ افغانستان کی جنوبی سرحدوں کی بندش کے بعد افغانستان نے وسط ایشیائی ممالک کیساتھ تجارت پر انحصار شروع کردیا ہے اس سلسلے میں افغان حکومت نے افغان تاجروں کو وسط ایشیائی ممالک کیساتھ خوراکی اشیا کے سودے کرنے میں ریلیف دینے کاکہا ہے ۔

تازہ ترین