• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف کے بچھڑنے کا غم ہمیشہ دلوں میں رہے گا، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمر شریف فنکار برادری کے لیے بہترین پیمانے بنا کر دنیا سے رخصت ہوئے ہیں، آج یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں عمر شریف کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے، یہی انکی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ تمام فنکار پاکستان کی دنیا بھر میں مثبت شناخت ہیں، بغیر حکومتی تعاون کے ہمارے ملک کے فنکاروں بے مثال جدوجہد سے اپنا نام بنایا ہے، عمر شریف کے بچھڑنے کا غم ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام دنیا ظرافت کے بے تاج بادشاہ مرحوم عمر شریف کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں ملک کے نامور فنکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف اداکار جاوید شیخ نے سید مصطفیٰ کمال کا مرحوم عمر شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعزیتی اجلاس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج ہر کا پرستار عمر شریف کو غمزدہ ہو کر یاد کر رہا ہے۔

تازہ ترین