• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب سے ڈینگی کے مزید 459 لاہورسے335کیسزرپورٹ

لاہور (نمائندہ جنگ ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے وار جاری ، مریضوں کی ہسپتالوں میں آمد میں ہر گزرتے دن کےساتھ اضافہ ہو تا جارہا ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 459 جبکہ لاہور سے 335 ڈینگی مریض نئے شامل ہوئے جبکہ ایک مریض کی ڈینگی سے ہلاکت کی تصدیق بھی کی گئی ہے ، راولپنڈی 64 ،اٹک 8 ،خانیوال 6،گجرات 5، فیصل آباد، مظفرگڑھ، اوکاڑہ اور ساہیوال 4/4،حافظ آباد اور شیخوپورہ سے3/3جبکہ چکوال سے ڈینگی کے2/2 مریض رپورٹ ہوئے ، پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد6,727 ہوگئی ہے، رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 4,874 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں - صوبہ بھر سے اب تک ڈینگی سے اموات کی تعداد19 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث ایک مریض جان کی بازی ہارگیا۔ترجمان کے مطابق صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,745 مریض داخل ہیں۔اہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 799 مریض داخل ہیںلاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 946 مریض داخل ہیں۔

تازہ ترین