• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی قبر پر مقبرہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن‘آئی این پی )محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا۔وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی بیٹی ڈاکٹر دیناخان سے مقبرے کے ڈیزائن سے متعلق مشاورت کی گئی ہے‘ڈاکٹر قدیر کی بیٹی سے درخواست کی کہ ڈیزائن بتا دیں‘نقشہ ملتے ہی تعمیر شروع کر دی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد اتوار کو اسلام آباد کے سیکٹر ای سیون میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی رہائش گاہ پر گئے اور معروف ایٹمی سائنسدان کی وفات پر ان کی اہلیہ ہینی خان دونوں بیٹیوںں دینا خان، عائشہ خان سمیت دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈیزائن بنا کر دیں حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا مقبرہ بنائے گی ۔

تازہ ترین