• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا ڈاکٹر قدیر کے یوم وفات کو قومی دن منانے کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے یوم وفات 8؍ اکتوبر کو قومی دن کے طور پر منانے کا مطالبہ کردیا۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے خود کو مٹا دیا اور قربانی دیکر ملک کو بچا لیا انہوں نےوفاق سے مطالبہ کیا کہ ملک کے کسی ایئرپورٹ یا کسی اہم ادارے کو ڈاکٹر سے منسوب کیا جائے، اپنی نئی نسل کو ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات سے روشناس کرانے کے لئے نصاب میں مضامین شامل کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےمحسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی یاد میں نیو میمن مسجد میں دعائیہ تقریب کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اسلامی دنیا کو ایٹمی طاقت بنانے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبد القدیر خان کا ہاتھ ہے سندھ حکومت محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے یوم وفات کو قومی دن کے طور پر منانے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارش کرے گی۔

تازہ ترین