• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت سائنس سی پیک کے تحت اربوں کے سائنسی و تکنیکی منصوبے شروع کریگی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سی پیک منصوبے کے تحت اربوں روپے مالیت کے سائنسی و تکنیکی منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے جس میں ساڑھے 8ارب روپے مالیت سے قائداعظم یونیورسٹی میں ارتھ سائنسز ریسرچ سنٹر کا قیام، ساڑھے 6ارب روپے مالیت سے رشکئی اکنامک زون میں سولر سیلز، پینلز کی پروڈکشن و فیسیلٹی سنٹر کا قیام،ساڑھے پانچ ارب روپے مالیت سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس میں نئے ادارے انسٹیٹیوٹ آف سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی ،13ارب روپے مالیت سے اوشنوگرافی کی ریسر چ کیلئے جہاز کی تیاری و آلات کی خریداری جیسے منصوبے شامل ہیں ،33 ارب کے منصوبے رواں ہفتہ پلاننگ کمیشن کو منظوری کیلئے بھجوا دیئے جائیں گے ،ذرائع کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی حکام اور پلاننگ کمیشن کے درمیان اس حوالے سے کئی اجلاس ہو چکے ہیں ، رواں ہفتہ کے دوران یہ تمام منصوبے پلاننگ کمیشن کو منظوری کیلئے بھجوا دیئے جائیں گے ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز نے وزارت کے حکام کو ہدایت کر رکھی ہے یہ سائنسی منصوبوں کیلئے چین کے ساتھ روابط کو تیز کیا جائے تاکہ یہ منصوبے جلد سے جلد شروع اور مکمل ہو سکیں ، پچھلے سال 2020 ءمیں سائنس و ٹیکنالوجی کا جوائنٹ ورکنگ گروپ سی پیک بنایا گیا ، وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران ایک ایم او یو سائن ہوا تھا اس ورکنگ گروپ کی میٹنگ نومبر 2020ءمیں ہوئی تھی جس میں دونوں جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہم سی پیک کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریننگ کروائی جائے گی ، دوسرا فیصلہ یہ ہوا تھاکہ پاک چین لیبارٹری سنٹر فار ایکسیلنس بنائیں گے ، چین کی پرائیویٹ انڈسٹری کو پاکستان میں لایا جائے گا، اس دوران چین نے سترہ پراجیکٹس پر آمادگی ظاہر کی تھی جن پر 60ارب روپے لاگت آئیگی،چین کی حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر پاکستان کے ساتھ مل کر ان منصوبوں کی فنانسنگ کرینگے، پہلے فیز میں چار پراجیکٹس کا انتخاب کیا گیا جس میں قائد اعظم یونیورسٹی میں ایک ارتھ سائنسز ریسرچ سنٹر بنایا جائے گا ، اس منصوبے پر ساڑھے آٹھ ارب روپے لاگت آئیگی،اس منصوبے کیلئے پاکستان اڑھائی ارب روپے دیگا جبکہ باقی رقم چین دے گا ، دوسرا پراجیکٹ رشکئی اکنامک زون میں بنایا جائے گا ، اس پراجیکٹ میں سولر سیلزاور سولر پینلز کی پروڈکشن ، فیسلٹی سنٹر قائم کیا جائے گا ، اس منصوبے پر ساڑھے چھ ارب روپے لاگت آئیگی جس کیلئے چین فنڈز دے گا۔

تازہ ترین