• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام بے وقو ف ہیں نہ اپوزیشن کا چورن بکے گا‘فواد چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ عوام بے وقوف نہیں‘ وہ جانتے ہیں انہی لوگوں نے پاکستان کوتباہ کیا ہے‘ملک کے موجودہ حالات کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں‘ ان جماعتوں نے ماضی میں اقدامات کیے ہوتے تو آج مہنگائی کی لہر سے بچنا ممکن تھا‘اپوزیشن کا چورن اب نہیں بکے گا‘پاکستان میں پیٹرول اور گیس کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں۔مہنگائی سے ہر طبقہ متاثر نہیں ہے۔تعمیرات، ٹیکسٹائل شعبہ جات سے وابستہ اورکسان تنخواہ دار طبقے کی نسبت مہنگائی سے کم متاثر ہیں۔اتوارکو ایک ٹی وی پروگرا میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری کا کہناتھاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے پاس اتنے آرڈز ہیں کہ 2023تک مزید گنجائش نہیں ہے۔تعمیرات میں ایک سال میں چھ سو ارب روپے کی انویسٹمنٹ آئی ہے۔

تازہ ترین