• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تخفیف غربت، ون ونڈو احساس اقدام کے تحت نیشنل ڈیٹا ایکسچینج پلیٹ فارم کا آغاز

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) تخفیف غربت کے تحت اداروں کے مابین ڈیٹا شیئرنگ کےلیےون ونڈو احساس کے اقدام کے تحت نیشنل ڈیٹا ایکسچینج پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت دو طرفہ ڈیٹا شیئرنگ ہو گی۔ جن اداروں کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا جائے گا وہ بھی رجسٹری کو اپنی معلومات کے ساتھ اپ ڈیٹ کریں گےاین ڈی ای پی دیگر وفاقی اداروں کے ڈیٹا بیس سے بھی منسلک ہوگا جو ریئل ٹائم مستحقین کی معلومات کی توثیق کرےگا ، جیسا کہ نادرا ، یوٹیلٹی سٹورز اور نیشنل بینک کے موبائل پوائنٹ آف سیل سسٹم کے ساتھ منسلک ہوگا۔ لہٰذا وہی ڈیٹا ایکسچینج پلیٹ فارم یوٹیلیٹی سٹور اور نیشنل بینک کے اشتراک سے آئندہ احساس ٹارگٹڈ کموڈٹی سبسڈی پروگرام کے اجراء کو جاری رکھے گا ۔

تازہ ترین