• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وندر : مسافر کوچ الٹ گئی دو افراد جاں بحق ،18زخمی

حب(نامہ نگار)ضلع لسبیلہ کی تحصیل وندر کے علاقے آدم کھنڈ میں مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔زخمی مسافر کئی گھنٹوں تک مسافر کوچ کے نیچے دبے رہے امدادی سرگرمیاں سست روی کا شکار رہی وندر میں آدم کھنڈ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔مسافر کوچ آرسی ڈی شاہراہ پر مکمل طور پر الٹ گئی تھی تاہم اس دوران امدادی سرگرمیاں متاثر رہیں جس سے زخمی مسافر کئی گھنٹوں تک مسافر کوچ کے نیچے دبے رہے۔تاہم ریسکیو 1122 اور ایدھی کے رضاکاروں نے امدادی کاروائیوں کو جاری رکھا۔زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے بھی شامل تھے جنہیں ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں کے ذریعے حب اور وندر کے سول ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم 2 شدید زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین