• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبت رسولؐ کا لازمی اوراہم تقاضا تعظیم رسولؐ ہے،علماء

لاہور(خبر نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لنڈا بازار کے زیراہتمام سالانہ محفل ذکرحبیب خدا کانفرنس ہوئی ، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ کی یاد میں جامع مسجد کوثر لنڈا بازر لاہور میں ہو ئی ، مولانا محمد امجد خان، قاری محمود کمال النجار ، مولانا تاج محمود ریحان، پیررضوان نفیس مولانا سیدمحمد عبداللہ شاہ، مولانا سید اسامہ شاہ، حافظ حسین علی، مولانا عبدالنعیم، مولانا قاضی شمس الحق، مولانا شاہدعمران عارفی، مولانا قاضی عمارالحق فاروقی، مولانا رانا محمدعثمان قصوری، مولانا محمدقاسم گجر،قاری محمدصدیق توحیدی، قاری مومن شاہ، مولانا محمود میاں، مولانا محمدیعقوب فیض، قاری سید انوارالحسن شاہ نے شرکت کی۔مولانا محمدامجد خان نے کہا کہ محبت رسولؐ کا لازمی اوراہم تقاضا ”تعظیم رسولؐ“ہے۔مولانا سید محمدعبداللہ شاہ نے کہا کہ اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آئینی طورپر جاری رکھیں گے ۔ختم نبوت کی وجہ سے آج اسلامی برادری عالمی برادری ہے۔ مولانا عبدالنعیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ 40ویں دوروزہ سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس اسی محنت اور جدجہد کا تسلسل ہے۔
تازہ ترین