• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مہنگائی کے ذریعے لوگوں کوموت کی طر ف دھکیل رہی ہے‘نیشنل پارٹی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت لوگوں کو موت کے وقت سے قبل ہی موت کی طرف دھکیل رہی ہے مہنگائی کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے لوگوں کی قوت خرید پہلے ہی جواب دے چکی ہے حکومت عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑانا چاہتی ہے پٹرولیم قیمتوں میںحالیہ اضافہ قبول نہیں ترجمان نے کہا کہ جن حکمرانوںنے زندگی میں خود کبھی کوئی چیز خریدی نہ ہو وہ مہنگائی کے عذاب کو کیسے سمجھ سکتے ہیں وہ کیونکر عوام کو ریلیف دینگے سلیکٹڈڈ وزیراعظم نے انتخابات سے قبل بڑے دعوے کیے اور مہنگائی کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک کااعلان تک کیا مہنگائی میں اضافے کے باعث اس وقت کی حکومت کو چور اور بدعنوان کہاگیا لیکن جعلی انداز میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد اب یہ خود مسلسل مہنگائی کررہے ہیں آج ملک میں تاریخ کی بدترین مہنگائی عروج پر ہے لوگوں کوآنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ووٹ کی طاقت سے دھاندلی کاراستہ بندکرناہوگا۔
تازہ ترین