• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادب کے بغیر قومی شناخت کا تصور ممکن نہیں ‘ڈاکٹراسحاق بلوچ

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ نےکہاہے کہ معاشرے میں ادب کا انتہائی اہم کردارہوتا ہےجومعاشرے میں منفی اور مثبت رجحانات کو آشکار اور معاشرے کو ایک سمت دیتا ہےادب کے بغیر قومی شناخت کا تصور ممکن نہیں شاعر،ادیب معاشرے کی آنکھ ہے ان کے بغیر معاشرے میں جنم لینے والے کو برائی اور کوتائیوں کو سمجھنا اور محسوس کرنا ناممکن ہےان خیالات کااظہارانہوں نے نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کا دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر صدر قیوم سادگ، جنرل سیکرٹری مسرور شاد، پروفیسر شکور زاہد، پروفیسر ایف جے فیضی، پروفیسر شمیم شاجی، لیاقت علی، فدا کبدانی، ممتاز ارمان، زاہد راہی عرفان شیخ ‘ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب اللہ فقیرزئی، جنرل سیکرٹری خورشید عالم، نائب صدر شاہ فیصل کبدانی، تحصیل صدر میر کے ڈی بلوچ، مرکزی کونسلر چیئرمین میر صغیر احمد بادینی، یونس بلوچ، امیر حمزہ قمبرانی،امان بلوچ بی ایس او پجار کے غنی حسرت بلوچ، آصف نور بلوچ، زونل جونیئر نائب صدر عدنان نور موجودبھی تھے۔
تازہ ترین