• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے بلوں کی ادائیگی نہ ہونے پر نئی حکمت عملی تیار کر لی

ملتان (سٹاف رپورٹر) کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نےمیٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام ، احساس پروگرام سمیت دیگر بلوں کی ادائیگی نہ کرنے پر نئی حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی ہے، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پہلے مرحلے میں تمام آفیسران کو ٹیلی فون اور مراسلہ کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ احساس پروگرام ،محرم الحرام کے بلوں کی ادائیگی فوری طور پر کی جائے ورنہ ایڈمنسٹریٹرز اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف احتجاج کی کال دے دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائے گا۔
تازہ ترین