• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل بوائز سکاوٹس ہیڈکواٹر میں نابنیا افراد میں سفید چھڑیاں تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کریسنٹ لائنز کلب اورسو سا ئٹی فارسپیشل پر سنز کے زیراہتما م ریجنل بوائز سکا وٹس ہیڈکواٹر میں سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر نابنیا افراد میں سفید چھڑیاں تقسیم کی گئیں ،اس موقع پر ڈاکٹر ابو بکر سعد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفیدچھڑی بصارت محروم افراد کے لیے ایک راستہ ہے ،حکومت بصارت محروم افراد افراد کوقومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے اور معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کے لئے عملی طور پر اقدامات کرے۔سابق ڈسٹر کٹ گو رنر محمد افضل سپرا،محمد احمد چشتی ، زاہدہ حمید قریشی ،محمد اعظم چوہدری ،حاجی عمر بھٹہ ،افتخارقادری ،عثمان خان ،عمران خالد ، پروفیسر اعظم حسین ،محمد طاہر، عارف انور ،اور فیصل یو سف ،شہزادملک بھی موجود تھے۔
تازہ ترین