• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: سلیم شہزاد

صفحات: 160: ،قیمت: 600روپے

ناشر: بُک ہوم،مزنگ روڈ، لاہور۔

صاحبِ کتاب کا شمار اُردو نظم کے ممتاز شعراء میں ہوتا ہے۔ منفرد اندازِبیان اور طرزِ احساس نے انہیں دُنیائے ادب میں نمایاں شناخت دی ہے۔ سادگی اور پُرکاری ان کی نظموں کا طرۂ امتیاز ہے۔زیرِتبصرہ کتاب نام کے اعتبار سے بھی انفرادیت رکھتی ہے۔ یہ کتاب پابند، آزاد اور نثری نظموں کا حسین مرقّع ہے۔ ان کی ہر نظم اپنا ایک جدا گانہ اسلوب رکھتی ہے۔ بقول محمّد اظہار الحق، ’’سلیم شہزاد کی نظموں کا مرکزی کردار، حُسن، نرماہٹ اور آواز کے دھیمے پَن کی یہ علامت زندگی کے اس پہلو کو اُجاگر کرتی ہے، جو ضُعف اوربے بسی سے عبارت ہے۔ 

اب یہ شاعری پڑھنے والے پر منحصر ہے کہ وہ اس ضُعف اور بے بسی کو تقدیر کی عینک سے دیکھتا ہے یا تدبیر کی خردبین سے دیکھ کر نظم کے جرثومے دریافت کرتا ہے۔‘‘ کتاب میں تبسّم کاشمیری، خالد جاوید اور ڈاکٹر وحید احمد کے مضامین بھی شامل ہیں، جن میں صاحبِ کتاب کی نظموں کا نہایت موّثر انداز میں جائزہ لیا گیا ہے۔ تمام نظمیں جدید حسّیت کی حامل ہیں۔ ان کی نظمیں روایت کی پاس داری کے ساتھ بصیرت کی روشنی بھی عطا کرتی ہیں، جب کہ جرأت مندی اور بے باکی کا عنصر بھی غالب ہے۔ اُمید ہے، یہ مجموعۂ کلام اُردو نظم کے ارتقاء میں اہم کردارادا کرے گا۔

تازہ ترین