• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: علی رضا احمد

صفحات: 200 ،قیمت: 400 روپے

ناشر: اُردو سخن، اُردو بازار ،چوک اعظم، لیّہ۔

علی رضا احمد کتنے عرصے سے شاعری کر رہے ہیں، یہ معلوم نہیں، لیکن اتنا ضرور جانتے ہیں کہ یہ اُن کا پانچواں مجموعۂ کلام ہے۔ کتابوں کی تعداد سے ان کی سیناریٹی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ کسی کی بے جا تعریف کرنا ہمارے نزدیک جُرم ہے۔ کتاب بہت خُوب صُورت چَھپی ہے۔ کاش! شاعری بھی جاذبِ نظر ہوتی۔ مبصرین کا فرض ہے کہ وہ کتاب میں موجود محاسن کے ساتھ معائب کی بھی نشان دہی کریں، لیکن اب ہر کام تعلقات کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

کتاب میں ’’علی رضا احمد کا فکری اُفق‘‘ کے عنوان سے مظفر احمد مظفر نے ایک مضمون تحریر کیا ہے، جس میں ان کی وہ خُوبیاں بھی بیان کر دی گئی، جو تلاش کرنے پر بھی نہیں ملیں گی۔ اچھی شاعری اپنے آپ کو خود پڑھوالیتی ہے، لیکن اس کتاب کی شاعری اس وصف سے محروم ہے۔ فنی معاملات کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔ اگر کتاب چھپنے سے پہلے مسودہ کسی مستند استاد کو دکھا دیا جاتا تو یہ صُورتِ حال نہ ہوتی۔ اُمید ہے کہ شاعر موصوف اپنا چھٹا مجموعہ کسی سے نظرثانی کروائے بغیر شایع نہیں کریں گے۔نیز، اچھی شاعری کے لیے مطالعہ بھی ضروری ہے۔

تازہ ترین