• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭ ایمان اور صاف نیّت وہ مقناطیس ہیں ،جن کی جانب ہر خیرخود بخود کھنچی چلی جاتی ہے۔

٭ ایمان کی نعمت کے بعد تن دُرستی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں۔

٭ہماری قوم ہر دوسری چیز کو ’’قیامت کی نشانی ‘‘گردانتی ہے، لیکن مجال ہے کہ اتنی نشانیاں دیکھ کر بھی اپنے اعمال درست کیے ہوں۔

٭ ‏بانٹنے والے کے خزانوں میں اگر کمی ہوتی، تو میرا رب انسان کو اُس کے اعمال کے حساب سے تقسیم کرتا ۔

٭ ‏کم زور معاشروں میں اکثریت ہمیشہ ظالموں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

٭جب آپ کا چھوٹا نقصان، کسی کے بڑے فائدےکا سبب بن رہا ہو، تو ایسے نقصان کرلیا کریں۔

٭زندگی میں آگے بڑھنا ہے، تو بہرے ہوجاؤ، کیوں کہ بعض لوگوں کی باتیں صرف مایوسی ہی میں اضافہ کرتی ہیں۔

٭مخالفت ڈَٹ کر کریں، لیکن منافقت کبھی نہ کریں کہ مخالفت جرأت مند، دلیر اور خاندانی لوگ کرتے ہیں، مگر منافقت بزدلوں اور بد نسلوں کی صفت ہے۔ (محمّد سمیع الحق، کراچی)

تازہ ترین