
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-09/0_1_101328_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-09/0_2_101328_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-09/0_3_101328_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-09/0_4_101328_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-09/0_5_101328_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-09/0_6_101328_album.jpg">
پنیر سے دانتوں کی حفاظت
زیادہ تر سخت پنیرمیں ایک ایسا خامرہ یا اینزائمہوتا ہے جو دانتوں کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اگر آپ سخت پنیر کے دو ٹکڑے روز کھائیں تو جراثیم سے اپنے مسوڑوں اور دانتوں کی حفاظت کر سکیں گے۔
کچی سبزیاں
کچے پھل اور سبزیاں بھی دانتوں کے لئے مفید ہوتی ہیں کیوں کہ قدرتی طور پر ان سے ایسا مادہ نکلتا ہے جو دانتوں کی صفائی کر دیتا ہے۔ ان میں ایسے خامرہ ہوتے ہیں جو دانتوں کو نقصان پہنچانے والے جراثیم سے پاک کر دیتے ہیں۔ شاخِ گوبھی (بروکولی) بھی اس سلسلے میں بے حد مفید ہے اس کے علاوہ گہری سبز رنگت کا پالک بھی فائدہ دیتا ہے۔ اس لئے کہ اس میں کیلسیئم کثرت سے پایا جاتا ہے جو دانتوں کو مضبوط رکھتا ہے۔
ٹوتھ برش اور ٹوتھ پیسٹ کا بہتر استعمال
دانتوں کی حفاظت کے لیے آپ کا سب سے بڑا ہتھیار ٹوتھ برش اور فلورائڈ کا ٹوتھ پیسٹ ہے۔ اپنے برش سے دانتوں کو صاف کرتے وقت اوپر سے نیچے رگڑیے اور دائرے میں بھی گھمائیے۔ دانتوں کے علاوہ اپنی زبان پر بھی برش کیجئے اس لیے کہ پلاک کے جراثیم وہاں بھی ہوتے ہیں۔ٹوتھ برش طویل عرصے تک استعمال نہ کریں۔ اسے جلدی جلدی تبدیل کریں ۔ یہ تبدیلی تین یا چار ماہ کے عرصے میں ہونی چاہیے۔ برش خریدتے وقت یہ دھیان رکھیں کہ وہ ملائم ہو اور اس کا ہینڈل ایسا ہو کہ برش منہ میں ہر طرف پہنچ سکے۔
براؤن کا غذ
ایک چھوٹے سے براوٴن کاغذ کو سرکہ میں ڈبوک کر اس پر کالی مرچیں چھڑک لیں۔ اب یہ کاغذ گال پر لگائیں۔ کاغذ سے پیدا ہونے والی گرمائش آپ کے دانتوں کی تکالیف میں آرام کا باعث بنے گی۔
لونگ کا تیل
لونگ کو متعدد بیماریوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔دانتو کے درد کے بچاوٴ کے لیے بھی لونگ فائدہ مند ہے۔ لونگ کے تیل کے دو قطرے روئی میں لگا کر روئی کو متاثرہ دانت پر لگا کر چھوڑ دیں۔ کچھ وقت میں دانت کے دردسے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا۔