
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-09/0_1_103722_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-09/0_2_103722_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-09/0_3_103722_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-09/0_4_103722_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-09/312_1_103854_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-09/312_2_103854_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-09/312_3_103854_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-09/312_4_103854_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-09/312_1_103937_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-09/312_2_103937_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-09/312_3_103937_album.jpg">
زیورخ
سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والے شہروں میں سوئٹزرلینڈ کا شہر زیورخ پہلے نمبر پر ہے، جہاں ملازمین کو کم ازکم ماہانہ تنخواہ5,764امریکی ڈالر دی جاتی ہے۔
کیلی فورنیا
دوسرے نمبر پر امریکی ریاست کیلیفورنیا کا شہر سان فرانسیسکوہے، جہاں اوسطاً ماہانہ تنخواہ 4,974 امریکی ڈالر ہے۔ شہروں کی عالمی فہرست میں دوسرے نمبر پر یہ شہر، امریکا میں سب سے زیادہ تنخواہوں کی پیشکش کرنے والا شہر ہے، کیونکہ یہاں زندگی گزارنے کے اخراجات امریکا کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں، جیسے گھروں کا کرایہ اور اشیائے صرف کی قیمتیں وغیرہ۔
نیویارک
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بھی امریکا کا شہر موجود ہے۔ امریکا کے سب سے زیادہ کاسموپولیٹن شہر نیویارک میں ملازمین کو ماہانہ اوسطاً4,115 امریکی ڈالر تنخواہ دی جاتی ہے۔
سڈنی
چوتھے نمبر پر آسٹریلیا کا شہر سڈنی ہے، جہاں ملازمین کو ماہانہ اوسط تنخواہ 3,914 امریکی ڈالر ملتی ہے۔
بوسٹن
امریکی شہر بوسٹن پانچویں نمبر پر ہے، جہاں ماہانہ اوسط تنخواہ 3,740 ڈالر دی جاتی ہے۔
اوسلو
ناروے کا شہر اوسلو اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے، جہاں ماہانہ اوسط تنخواہ3,664 ڈالر دی جاتی ہے۔
شکاگو
امریکا کے شہر شکاگو کا اس فہرست میں ساتواں نمبر ہے، جہاں ماہانہ اوسط تنخواہ 3,650 ڈالر ملتی ہے۔
کوپن ہیگن
آٹھویں نمبر پر ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن ہے۔ ڈنمارک کے دارالحکومت میںملازمین کو ماہانہ کم از کم تنخواہ3,462 امریکی ڈالر ملتی ہے۔
دبئی
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ملازمین کو دبئی میں ماہانہ اوسطاً 3,447امریکی ڈالر کے مساوی تنخواہ دی جاتی ہے۔
فرینکفرٹ
جرمنی کا شہر فرینکفرٹ بھی سب سےزیادہ تنخواہیں دینے والے ٹاپ 10شہروں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ فرینکفرٹ میں ملازمین کو ماہانہ اوسطاً 3,389امریکی ڈالر تنخواہ دی جاتی ہے۔
دیگر د لچسپ حقائق
وِیک اینڈ تفریح کیلئے کوپن ہیگن دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے۔مِلان، ویانا اور زیورخ دیگر مہنگے ترین شہر ہیں جبکہ وِیک اینڈ تفریح کیلئے استنبول دنیا کا سستا ترین شہر ہے۔ اوسلو، میلبورن اور دبئی سگریٹ خریدنے کیلئے مہنگے ترین شہر ہیں۔ سنگاپور، کوپن ہیگن اور اوسلو میں کاریں سب سے مہنگی ہیں، کیونکہ ان شہروں میں صحت مند زندگی گزارنے کیلئے سائیکل چلانے اور پیدل چلنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ایپل کا آئی فون برازیل، یونان اور ڈنمارک میں سب سے مہنگا ملتا ہے۔