
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/0_1_103653_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/0_2_103653_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/0_3_103653_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/0_4_103653_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/315_1_103720_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/315_2_103720_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/315_3_103720_album.jpg">
سلینا گومز
پاپ اسٹار سلینا گومزکی ٹرینز ایمی روزف ڈیوس کا کہنا ہے کہ سلینا ’’پاور سلاد‘‘کی شوقین ہیں، جو مکمل طور پر گھر میں تیار کی جاتی ہے۔ ایمی کے مطابق سلینا کی سلاد میں ٹرکی (مرغبانی صنعت کا ایک بڑا پرندہ) کا گوشت ، ایواکاڈو ، پھلیاں اور سلا د کے پتے شامل ہوتے ہیں جبکہ سلاد کی ڈریسنگ کے لیے سلینا سرکہ ،ڈیجون مسٹرڈ ،زیتون کا تیل اور لیموں کا عرق استعمال کرتی ہیں۔ سلینا زیتون کا تیل کھانے کے علاوہ بطور بیوٹی پراڈکٹس بھی استعمال کرتی ہیں۔ ان کے مطابق زیتون کا تیل ان کے بہترین بیوٹی پراڈکٹس میں سے ایک ہے۔ فیس واش ہو یا سن اسکرین دونوں میں ہی زیتون کا تیل بطور اجزاء لازمی شامل ہوتا ہے۔
جولیا رابرٹس
پُرکشش اور نوخیز کلیوں جیسا حسن لیے ہالی ووڈ اداکارہ جولیا رابرٹس، زندگی کی50بہاریں دیکھنےکے باوجود بھی35سال کی ہی نظر آتی ہیں۔ ان کی خوبصورتی اور فٹنس کا کریڈٹ ان کی ڈائٹ روٹین کو بھی جاتا ہے۔جس کے اجزاء میں کالی مرچ اور نمک ملا بکرے کا گوشت،بندگوبھی،پستے اور انڈہ شامل ہیں ۔
میرانڈاکیر
خوبصورت اور متاثر کن پرسنالٹی لیے سپر ماڈل میرانڈا کیرلنچ میں سلاد لینا پسند کرتی ہیں۔ یہ عام سلاد سے تھوڑی مختلف اور منفرد اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے، جس میں گرلڈ سامن، پالک، سویا، ہرے زیتون، گاجر اور ٹماٹر بطور اجزاء شامل ہوتے ہیں ۔میرانڈکیر کا کہنا ہے کہ وہ تمام اجزاء چاپ کرکے لیموں کا عرق بطور ڈریسنگ استعمال کرتی ہیں ۔
جینیفر اینسٹن
49سالہ ہالی ووڈ اداکارہ جینیفراینسٹن جہاں اپنی خوبصورتی کا راز خود اعتمادی ، سکون اور اچھے انداز میں زندگی بسر کرنے کو قرار دیتی ہیں، وہیں انسٹا پر اپنی فوڈ ڈائری شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ سلاد کی تیاری عام طور پر سلاد کے پتے بچھانے کے ذریعے کی جاتی ہے لیکن میں سلاد پتوں کے بجائے بلغور(سیریل فوڈ)کا استعمال کرتی ہوں جبکہ دیگر اجزاء میں کھیرا، پارسلے، چنے، فیٹ چیز اور پستوں کا استعمال کرتی ہوں۔ بلغور میں ان تمام اجزاء کے استعمال سے ہوم میڈ سلاد ان کی ڈیلی روٹین کا حصہ ہے۔
جیسیکا البا
ہالی ووڈ اداکارہ جیسیکا البا 37برس کی ہونے کے باوجود کسی کم عمر دوشیزہ کی طرح سلم واسمارٹ نظر آتی ہیں۔ اس کا کریڈٹ ان کی ڈیلی روٹین میں شامل سلاد ریسپی کو بھی جاتا ہے۔ جیسیکا کے مطابق ان کی فیورٹ سلا د میں کش کی ہوئی گاجریں، ایواکاڈو، سبز ٹماٹر، لیموں اور زیتون کا تیل بطور اجزاء اور ڈریسنگ استعمال ہوتے ہیں۔جیسیکا اس ویجیٹیبل کومبو کو اپنی فیورٹ سلاد ریسیپی قرار دیتی ہیں۔ سلاد ریسیپی کی ویڈیو جیسیکا اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کرچکی ہیں، جس میںدیکھا جاسکتا ہے کہ جیسیکا تمام اجزاء کوچاپ کرکے زیتون اور لیموں کا عرق بطور ڈریسنگ استعمال کررہی ہیں۔
کورٹنی کردشین
کورٹنی کردشین سلاد میں چیز کے بجائے ایواکاڈو شامل کرتی ہیںان کا کہنا ہے کہ ایواکاڈو جلد ہی نہیں صحت کے لیے بھی ایک بہترین پھل ہے۔اگر آپ بھی ڈائٹ کی شوقین ہیں اور بآسانی وزن کم کرنے کی خواہشمند ہیں تو اس سلسلے میں سلاد آپ کا بہترین انتخاب بن سکتی ہے ۔سلاد وزن کم کرنے کے علاوہ جلد کی خوبصورتی ،تروتازگی اور شادابیت میں اضافے کا سبب بنتی ہےیہی وجہ ہے کہ سلیبرٹیز فٹنس روٹین میں سلاد بطور ضروری غذاشامل ہوتی ہے اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ مختلف سلیبرٹیز سلاد چاٹ میں سے کس چاٹ کو فولو کرنا پسند کرتی ہیں ۔