
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/0_1_103844_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/0_2_103844_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/0_3_103844_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/316_1_103910_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/316_2_103910_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/316_3_103910_album.jpg">
جلدی اٹھنا
کامیابی آپ کی صبح کے معمول پر انحصار کرتی ہے۔ کامیاب لوگ صبح سویرے جلدی اٹھنے کے عادی ہوتے ہیں۔نپولین اپنی کتاب’’تھنک اینڈ گرو رچ‘‘میں کامیاب انسان کی مختلف عادات میں سے ایک عادت جلدی صبح کا آغاز بتاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے صبح اٹھ کر کہیں جانا ہے تو مطلوبہ وقت سے تین گھنٹے پہلے بیدار ہوں۔ صبح جلدی آغاز کرنا آپ کو دن بھر کے کاموں کو نمٹانے کے لیےزائد وقت اور رویوں میں بہتری کے لیےموقع فراہم کرتا ہے۔
مثبت سوچ
کامیاب زندگی کے لیے مثبت سوچ کا کردار نہایت اہم ہے اور کامیابی سوچ پر منحصر قرار دی گئی ہے۔ کامیاب افراد دن کا آغاز مثبت سوچ سےکرتے ہیں اور یہی مثبت سوچ رات کے پہر ان کے ساتھ ہوتی ہے۔ زندگی میں کامیابی کا 80فیصد انحصار ہمارے رویے اور مثبت سوچ پرہے۔ مثبت سوچ سے مثبت رویہ پیدا ہوتا ہے، اگر ہمیں اپنی کامیابی میں مہارت اور معلومات ہیں مگر رویہ ٹھیک نہیں ہے تو کامیابی کا حصول مشکل ہوگا لیکن ہم اپنی سوچ ،جذبات واحساسات اور رویے کو مثبت بنالیں تو زندگی میں معجزے رونما ہو سکتے ہیں۔
ورزش
جس طرح انسان کے لیے صبح کا ناشتہ ضروری ہے، اسی طرح ورزش بھی بے حد ضروری ہے۔ صبح کی گئی ورزش انسان کے جسم کے بند اعضاء کو کھول دیتی ہے اور وہ بہترین طور پر اپنے افعال انجام دیتے ہیں۔ ورزش نیند بھگانے اور فوری توانائی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے۔
ناشتہ: جو لوگ صبح گھر سے بغیر ناشتہ کیےنکل جاتے ہیں، کامیابی کے حصول کے لیے اس عادت کو تبدیل کرلیں کیونکہ کامیاب لوگ بھرپور ناشتہ کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف آپ کی توانائی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ آپ کو دن بھر صحیح طریقے سے کام کرنے اور موٹاپے سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
موبائل سے دوری
کامیاب افراد سونے سے قبل موبائل استعمال نہیں کرتے، اسی طرح مطالعہ کے لیے آن لائن مطالعہ کے بجائے کتاب کا مطالعہ ضروری سمجھتے ہیں۔ سونے سے قبل موبائل استعمال کرنے کی عادت نہ صرف آپ کی کامیابی میں آڑے آتی ہے بلکہ اچھی صحت میں بھی رکاوٹ بنتی ہے۔ سونے سے پہلے اسمارٹ فون کا استعمال عارضی طور پر بینائی سے محرومی کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔
بھرپور نیند
کم نیند کی وجہ سے انسان کی ظاہری حالت خراب ہوجاتی ہے۔ اس لیے مکمل نیند لیں تا کہ آپ بالکل تروتازہ اور چاق وچوبند نظر آئیں، جن افراد کی نیند پوری نہیں ہوتی یا وہ نیند کی کمی کا شکار ہوں تو وہ اپنے کاموں کو صحیح طریقے سے انجام نہیں دے پاتے۔