
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/0_1_105557_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/0_2_105557_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/0_3_105557_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/321_1_105626_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/321_2_105626_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-11/321_3_105626_album.jpg">
چمکتی جِلد کا راز
سلینا کے میک اپ آرٹسٹ ہنگ وینگو کے مطابق ہالی ووڈ کی تمام اداکارائیں اپنے لیے وقت نکالتی ہیں لیکن سلینا اس معاملے میں کچھ زیادہ ہی محتاط ہیں۔ وہ عام افراد کے برعکس اپنی جِلد کو زیادہ سے زیادہ سے وقت دیتی ہیں اوریہی اضافی وقت ان کے چہرے کی جِلد کی تازگی اور چمک کا راز ہے۔اس کے علاوہ سلینا ایکس فولی ایشن، فیس ماسک اور فیشل مساج کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھتی ہیں۔زیتون کا تیل ان کے بہترین بیوٹی پراڈکٹس میں سے ایک ہے۔ فیس واش ہو یا سن اسکرین دونوں میں ہی زیتون کا تیل بطور اجزاء لازمی شامل ہوتا ہے۔
جِلد کی حفاظت کے لیےبیس بنانے سے قبل وہ موئسچرائزرکا استعمال لازمی کرتی ہیں۔
خوبصورت اور چمکتے بالوں کا راز
انسان کی خوبصورتی میں بالوں کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے اور اسی لیےان کی دیکھ بھال خاصی اہمیت رکھتی ہے۔ اگر عام خواتین کی بات کی جائے تو اکثر خواتین بالوں کو روز شیمپو کرتی ہیں کیونکہ ان کے خیال میں اس طرح بال زیادہ صاف اور چمک دار رہتے ہیں جبکہ وہ یہ نہیں جانتیں کہ بالوں کو روز برقرار رہے۔اس حوالے سے سلینا بھی ماہرین کی اس رائے سے مکمل اتفاق کرتی ہیں۔ شیمپو کرنے سے یہ کمزور اور روکھے ہو جاتے ہیں۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ بالوں کو ہفتے میں دو بار شیمپو کیا جائے، تاکہ ان کی مضبوطی اور چمک
پسندیدہ ورک آؤٹ
سلینا کے مطابق ’ Pilates‘ ان کی پسندیدہ ورزش ہے، یہ کرنے کے بعد وہ بہتر محسوس کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ورزش کے ذریعے مختلف فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں، یہ کمر کے درداور جوڑوں کے لیے بھی مفید ہے۔
جِلد کی حفاظت
سلینااپنی جِلد کی حفاظت کے لیے3اسٹیپس پر عمل کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت ورزش کرنے کے بعد جِلد کے حوالے سے تین چیزیں میرے پسندیدہ کاموں میں شامل ہیں۔سب سے پہلے فیس واش،فیس واش کے بعد ٹونر کا استعمال، چہرے پر ہلکا ساموئسچرائزر۔سلینا نہ صرف مختلف بیوٹی پراڈکٹس خریدنے کی بلکہ لگانے کی بھی شوقین ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس بہت سارے بیوٹی پراڈکٹس ہیں، جِلد کے حوالے سے میں لگی بندھی روٹین اور پراڈکٹس کو استعمال کرنے کے بجائے مختلف بیوٹی پراڈکٹس استعمال کرنے کی قائل ہوں۔
میک اَپ لُک
سلینا کے میک اَپ آرٹسٹ ہنگ وینگو کا کہنا ہے کہ سلینا پر نیچرل میک اَپ بے حد جچتا ہے اور وہ خود بھی ’نو میک اَپ لُک‘ کی شوقین ہیں۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے، جب وہ ہلکے پیچ رنگ کی لپ اسٹک کے ساتھ گہرے آئی شیڈز کا استعمال کریں، ان کی اسکن ٹون نیچرل میک اَپ میں زیادہ دلکش اور متاثر کن محسوس ہوتی ہے۔ سلینا کی مداح بھی،جن کی اکثریت نوجوان لڑکیوں پر مشتمل ہے، ان کی ہی طرح میک اَپ سے زیادہ شخصیت میں نِکھار(Personality Grooming) لانے کو فوقیت دیتی ہیں۔